وزیراعظم کا سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان


مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس خاتمہ آزادی پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا بھارت بند گلی میں پھنس گیا ہے، اگر پیچھے ہٹے گا تو کشیمر آزاد ہوجائے گا اور اگر نہیں ہٹے گا تو دنیا میں اس کا مذاق بنتا رہے گا،

وزیراعظم نے آزادکشمیر کی اسمبلی کو یقین دلایا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔

پاکستان کے نئے نقشے کے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارتی نقشہ سامنے آنے کے بعد ایسا کرنا ضروری تھا تاکہ دنیا کو معلوم ہوکہ یہ متنازع علاقہ ہے۔

ایک سال قبل مودی نے بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے۔ مودی نے پاکستان کیخلاف نفرت پیدا کرکے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا تھا جس کے بعد آگے بڑھنے کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔

خیال رہے کہ 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے 88 سالہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔

اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔


متعلقہ خبریں