کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی ( واٹر اینڈ سیوریج بورڈ)  کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کا کہنا ہے کہ تمام مشینری کو فوری طور پر تیار رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے تمام چیف انجینئرز کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ وہ عملے سمیت اپنے علاقوں میں موجودگی یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ مشینوں سے تمام اہم سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کی جارہی ہے۔

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق ڈی واٹرنگ پمپس تمام نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پہنچا دیے جائیں گے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے چیف انجینئر سیوریج سے اب تک کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں سات اور آٹھ  اگست کو پہلے سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں جس کے شہر قائد سمیت زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رن آف کچھ اور خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم یکجا ہوکرچھ اگست کو سندھ میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے نتیجے میں بارش کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال بھی جنم لے سکتی ہے۔

کراچی: پانی جمع ہونے کی کچھ فوٹیجز پرانی ہیں، وزیر بلدیات

ماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں کم ہوا کے دو مختلف دباؤ بن رہے ہیں اور یہ دونوں سسٹم گجرات کے قریب ملنے کے بعد سندھ میں داخل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے یہ پیشن گوئی بھی کی ہے کہ حالیہ مون سون کے دوران پہلے سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں گزشتہ دنوں جب بارشیں ہوئیں تو شہرمیں انتہائی ابتر صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ شہر میں جگہ جگہ سڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کررہی تھیں، گھروں، دکانوں، دفاتر اور مارکیٹوں میں پانی داخل ہو گیا تھا اور شہری اذیت میں مبتلا تھے۔

بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا، کرنٹ  لگنے سے مزید دو افراد جاں بحق

وزیراعظم عمران خان نے اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے باقاعدہ مدد طلب کی ہے۔

وزیراعظم نے اس سے قبل ہی این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی کے حوالے سے ٹاسک دے دیا تھا اور چیئرمین کو فوری طور پر شہر قائد پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

کراچی کی صفائی: وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ٹاسک دیدیا

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان سے صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ وہ فوج کو شہریوں کی مدد کے لیے بھیجیں۔

کراچی: این ڈی ایم اے نے نالوں کی صفائی شروع کر دی

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے شہر کے دورے کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ کچھ فوٹیجز پرانی دکھائی جارہی ہیں۔ انہوں نے واٹر بورڈ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں