’پیار کے صدقے‘ میں کیا عبداللہ شانزے کو ٹھکرا کے مہ جبین کو اپنا لے گا؟



اسلام آباد: ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’ پیار کے صدقے‘ میں کیا عبداللہ شانزے کو اپنا لے گا یا سمجھ جائے گا کہ اس کی اصل محبت مہ جبین ہے؟

محبت کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس کی اگلی قسط کل بروز جمعرات کو نشر کی جائے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ صبح سے آگے‘ میں ڈرامہ سیریز کے مرکزی کردار’ عبداللہ ‘ کو نبھانے والے اداکار بلال عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ بڑی کشمکش اور مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔

اویس منگل والا کے سوال کہ کیا چاہتا ہے عبداللہ؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ناظرین کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ عبداللہ مہ جبین کا انتخاب کرتا ہے یا شانزے کو چنتا ہے۔

ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی؟

عبداللہ کا کردار نبھانے میں کتنی تیاری کی اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شروع میں اس کردار کو نبھانے میں تذبذب کا شکار تھا تاہم اچھی ٹیم کے باعث اسے نبھانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی۔

ڈرامے میں مہ جبین کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مہ جبین نے پڑھائی سے لے کر اپنی زندگی میں آنے والے تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ڈرامے کی 26 قسطیں نشر ہو چکی ہیں جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔

اس موقع پر اداکار عمیر رانا نے آئندہ ڈراموں میں منفی کردار نہ نبھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اور خاندان کے دیگر لوگوں نے مجھے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے سے منع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایک چھاپ لگ جاتی ہے کہ منفی کردار بس ایک ہی اداکار نبھایا کرے گا جو کہ غلط ہے۔

خیال رہے کہ ’پیار کے صدقے‘ کی کہانی دلچسپ موڑ پر آن پہنچی چکی ہے، عبداللہ نے مہ جبین کو طلاق دینے سے انکار کر دیا ہے۔

لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ دینے والے ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے کی دو قسطیں نشر ہونی رہ گئی ہیں اور ڈرامہ سیریز کے مداح اپنے پسندیدہ جوڑی کو اکٹھا دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں