الیکشن کمیشن: بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، تاریخ پر تجاویز طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے انتخابی تاریخ پر تجاویز مانگ لی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نادرا سے 18 سال سے بڑے افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے اراکین سمیت وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے بھی شرکت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے  انتخابات کی تاریخ پر تجاویز مانگ لیں۔

پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، عثمان بزدار

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تجویز دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس ضمن میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا سے میٹنگ کریں۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سندھ: بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجرا

صوبہ سندھ میں 30 اگست کو بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں