قومی کھیل کے فروغ کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے، وزیراعظم

حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی کھیل کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اگست میں ہاکی فائیو لیگ کرانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین اصلاح الدین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین اصلاح الدین کی ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں ہاکی کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کا معاملہ جب اپریل 2019 میں درپیش ہوا تھا تو اس وقت سابق اولمپین اصلاح الدین، سابق کرکٹ کپتان جاوید میاں داد اور اسکواش کی دنیا کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے کیے جانے والے فیصلے کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان کی تاریخ کے نامور تینوں کھلاڑی باقاعدہ کراچی پریس کلب گئے تھے جہاں انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

اولمپک کھیل اب دوبارہ مؤخر نہیں کیے جائیں گے، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

دنیائے ہاکی کے شہرہ آفاق کھلاڑی اصلاح الدین نے اس وقت کہا تھا کہ اگر ڈپارٹمنٹ بند کرنے ہیں تو پہلے اس کا متبادل سامنے لائیں۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح تو کھلاڑیوں کے گھروں کے چولھے بند ہو جائیں گے۔

اپنی مثال پیش کرتے ہوئے اصلاح الدین نے کہا تھا کہ مجھے کسٹم نے بطور کھلاڑی رکھا اور پالا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو مقام مجھے ملا اس میں سب سے بڑا ہاتھ کسٹم کا تھا جس نے مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے ساتھ بیٹھے ہوئے کھلاڑیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جتنے لیجنڈ یہاں موجود ہیں ان سب کو ڈپارٹمنٹس نے سپورٹ کیا اور اسی کی وجہ سے یہ آج یہاں ہیں۔

جاوید میانداد، جہانگیر خان کی ڈپارٹمنٹس بند کرنے کی مخالفت

اصلاح الدین نے اس وقت کہا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے ملاقات بھی کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں