آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ


وکٹوریا: آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے دوبارہ سے لاک ڈاؤن کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست وکٹوریا میں ایک دن میں 725 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے ریاست میں ایک بار پھر کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19,444 ہے جب کہ عالمی وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ چار ہزار 365 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 87 لاکھ ایک ہزار 672 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار 331 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 18 ہزار 420 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 290 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 28 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 96 ہزار 96 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے اور 39 ہزار آٹھ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 61 ہزار 423 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 351 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں