صدر مملکت:مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر حکومت کو مبارکباد

صدر مملکت:مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو واپس کیا تھا۔

مودی نے تکبر میں جو فیصلہ کیا اس کا نتیجہ کشمیر کی آزادی ہوگا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی عالمی رہنما سے بات کی تو انہیں مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے صبح سینیٹ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔

پاکستان کشمیریوں کا کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، صدر مملکت

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اورتنہا نہیں ہونے دیں گے۔

صدر مملکت نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پرامن جدوجہد اور کوشش کرتے رہیں گے۔

سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا تھا کہ مودی نے غیر قانونی قدم اٹھا کر کشمیریوں پر ظلم و ستم کیا۔

سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

صدر مملکت ڈٓاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


متعلقہ خبریں