وزیراعظم عمران خان سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، بھارتی حکومت کے فاشسٹ عزائم پوری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں محمد حسین خطیب، سید فیض نقشبندی، غلام محمد صفی شامل تھے۔

اس موقع پر وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ جب کہ وفد نے بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی وزیراعظم کی کوششو ں کو سراہا۔

مودی نے تکبر میں جو فیصلہ کیا اس کا نتیجہ کشمیر کی آزادی ہوگا، وزیراعظم عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، کشمیر کےمظلوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی آوازیں عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں