کشمیر: امریکہ میں آگاہی مہم شروع، ٹیکسیوں پر آزادی کے بینرز

کشمیر: امریکہ میں آگاہی مہم شروع، ٹیکسیوں پر آزادی کے بینرز

واشنگٹن: مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق امریکہ میں آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ آگاہی مہم کی ابتدا میں ٹیکسیوں پر کشمیر سے متعلق بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

مودی نے تکبر میں جو فیصلہ کیا اس کا نتیجہ کشمیر کی آزادی ہوگا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق امریکہ کے دو بڑے شہروں واشنگٹن اور نیویارک میں تقریباً 200 ٹیکسیوں پر جو بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ان پر درج ہے ’’ کشمیر مانگے آزادی‘‘۔

اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکہ میں شروع کی جانے والی اس آگاہی مہم کا حصہ ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق شروع کی گئی ہے۔

مودی حکومت طاقت کے زعم میں کشمیر کو ہضم نہیں کرسکتی، راجہ فاروق حیدر

جنوری 2018 میں یورپ کے بعد جب فری کشمیراورفری خالصتان کی مہم نے امریکہ کا رخ کیا تھا اور واشنگٹن کی سڑکوں پر بینرز والی گاڑیوں کا گشت شروع ہوا تھا تو بھارتی حکام کی نیندیں اڑ گئی تھیں۔

اس وقت واشنگٹن میں چلنے والی ٹیکسیوں پر فری کشمیر اور فری خالصتان کے بینرز آویزاں کردیے گئے تھے۔

دلچسپ امر ہے کہ فری کشمیر کے نعروں سے سجی گاڑیاں امریکیوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر، ایک سال کے دوران 214 افراد شہید، ایک ہزار 390 زخمی

واشنگٹن میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی اس وقت بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں