بھارت روش پر کاربند رہا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے، شاہ محمود

عالمی برادری حرکت میں آئے اور اسرائیلی جارحیت رکوائے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پراراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو تیسری مرتبہ ایجنڈے پر لیا ہے۔

پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا سلامتی کونسل میں زیر بحث آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ایک سال میں تین بار سلامتی کونسل میں زیر بحث آنا بڑی کامیابی ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو پوری دنیا نے مسترد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم استحصال پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات ہوئی۔

کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 14 اراکین نے بحث میں حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت اپنی روش پر کاربند رہا تو خطے میں صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پابند سلاسل ہیں لیکن پاکستان کشمیریوں کی ترجمانی کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو طرفہ مذاکرات کے بجائے ہمیشہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری حوصلے بلند رکھیں، پاکستان ہمیشہ سے ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیرپر غور کرنا سنگین صورتحال کا اعتراف ہے، وزیراعظم

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور پاکستان کے سب ادارے متفق اور متحد ہیں۔


متعلقہ خبریں