اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں شان مسعود کا منفرد ریکارڈ

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ: شان مسعود کی ترقی، ڈی سے بی کیٹگری میں آگئے

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوران شان مسعود نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

شان مسعود اوپنرز کیلئے خطرناک اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں سو گیندیں کھیلنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ گزشتہ چار سال میں دنیا کا کوئی اوپنر اس پچ پر سو گیندوں تک ٹھہر نہیں سکا۔

پاکستان کے اوپنر بلے باز نے7 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا لیے ہیں اور152 گیندیں کھیل چکے ہیں۔ شان مسعود کے ساتھ بابراعظم میدان میں موجود ہیں اور انہوں نے 100 گیندوں پر69 رنز بنا لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے

قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 15 اوورز میں 36 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ جوفرا آرچر نے عابد علی کو 16 کے انفرادی سکور پر بولڈ کر کے کیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی چھ گندیں کھیل کر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کرس ووکس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

شان مسعود نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے کیا تھا اور اب تک انہوں نے46 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف جاری مقابلوں میں شان مسعود کے لیے جیمز اینڈرسن سے مقابلہ ان کی کارکردگی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل شان نے اینڈرسن کی جانب سے 57 گیندوں کا سامنا کیا ہے اور وہ صرف 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ اینڈرسن نے انھیں چھ بار آؤٹ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں