کراچی میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

فائل فوٹو


کراچی: کراچی میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار ہو گیا۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق 700 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

شہر قائد میں بجلی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی تمام ترحکومتی اور کے الیکٹرک کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

مرمت کے نام پر بن قاسم پاور پلانٹ کے تین یونٹ بند ہیں۔ جس کے بعد بجلی کی طلب و رسد میں فرق 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ اس وقت کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ پر معمول کے مطابق مرمتی کام ہو رہا ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں عارضی لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔

رات گئے نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور بفرزون میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ رہی جبکہ ایف بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، نیو گولی مار، گارڈن اور سولجر بازار میں تاحال بجلی غائب ہے۔

لیاری، بلدیہ ٹاؤن اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور لانڈھی کے کئی علاقوں میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال میں 16 ارب یونٹ بجلی ضائع ہوئی،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

شہر میں بجلی کی طلب 3100 میگاواٹ تک پہنچ ہے اور کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس اس وقت 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی پاور پلانٹس سے 300 اور نیشنل گرڈ سے 700 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں