کراچی میں کریکر حملے کا ایک زخمی دم توڑ گیا


کراچی: کراچی میں جماعت اسلامی کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں ہونے والے کریکر حملے کا ایک زخمی دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکن رفیق تنولی ملیر کے رہائشی تھے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی پر کریکر حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی میں بیت المکرم مسجد کے سامنے جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ ہوا تھا جس میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ، 30 سے زائد افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق کریکر حملے کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں