بھارتی اداکار سمیر شرما کی مبینہ طور پر خودکشی

بھارتی اداکار سمیر شرما کی مبینہ طور پر خودکشی

 نئی دہلی: بھارتی اداکار سمیر شرما نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شوبز میں رواں سال ایک اور مبینہ خودکشی کر لی گئی۔ بھارتی ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

سمیر شرما نے مبینہ طور پر گھر میں پھندا لگا کر اپنی جان لی۔

سمیر شرما نے سیریل ‘یہ رشتے ہیں پیار کے’، ‘کہانی گھر گھر کی’، ‘لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ‘اس پیار کو کیا نام دوں’، میں کام کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا اس کے بعد اس نے حادثہ کے بارے میں سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

سمیر شرما نے ہنسی تو پھنسی اور اتفاق جیسی ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔

دو ماہ قبل 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔

سوشانت سنگھ کی پہلی فلم کائی پوچے اور اب تک آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’چھچھورے‘‘ تھی۔ سوشانت سنگھ نے 10 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 6 سپر ہٹ رہیں۔

سوشانت سنگھ کو کیریئر کے شروع میں ہی ’’سرفراز‘‘ کا کردار ملا جو ان کی شناخت ہے۔ یہاں تک کہ دھونی کا ٹائٹل رول کرنے کے باوجود فینز انھیں سرفراز کے نام سے پکارتے ہیں۔

سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز