سندھ میں کورونا کے مزید 386 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا کے مزید 386 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22ہزار 759 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار250 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق سندھ میں 250کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 49مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطاابق کراچی میں کورونا کے مزید 226 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 86ہزار 934 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 999 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 461 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 65 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 31 ہزار 955 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 705 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 253 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 777، اسلام آباد 15 ہزار 95، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 97، گلگت بلتستان دو ہزار 198 اور پنجاب میں 93 ہزار 336 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 153، سندھ میں 2 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 208، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.


متعلقہ خبریں