مانچسٹر: پاکستان کا پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پلڑا بھاری

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ: شان مسعود کی ترقی، ڈی سے بی کیٹگری میں آگئے

مانچسٹر: اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت تک قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔

اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں شان مسعود کا منفرد ریکارڈ

ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی مزید 234 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شان مسعود نے 156 رنز کی شاندار اور تاریخی اننگ کھیلی جب کہ بابر اعظم  قومی ٹیم کے مجموعی اسکور میں 69 رنز کا اضافہ کرکے نمایاں بلے باز قرار پائے۔ شاداب خان نے بھی نمایاں 45 رنز بنائے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جو فرا آرچر نے تین تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس نے انگلینڈ کے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے بھی ایک وکٹ اپنے نام کی۔

عید کے موقع پر قومی کرکٹرز کا پوری قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نمایاں بات ممتاز بلے باز شان مسعود کی شاندار کارکردگی تھی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے مجموعی اسکور میں 156 رنز کا اضافہ کیا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران شان مسعود نے ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

شان مسعود اس خطرناک گراؤنڈ پر100 سے زائد گیندیں کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ چار سال میں دنیا کا کوئی بھی اوپنر اس پچ پر100 گیندوں تک ٹھہر نہیں سکا۔

مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ: پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 15 اوورز میں 36 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ جوفرا آرچر نے عابد علی کو 16 کے انفرادی سکور پر بولڈ کر کے کیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی چھ گندیں کھیل کر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کرس ووکس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ انگلینڈ میں منائی

انگلینڈ کے خلاف جاری مقابلوں میں شان مسعود کے لیے جیمز اینڈرسن سے مقابلہ ان کی کارکردگی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل شان نے اینڈرسن کی جانب سے 57 گیندوں کا سامنا کیا ہے اور وہ صرف 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ اینڈرسن نے انھیں چھ بار آؤٹ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں