حکومت سندھ آٹے پر سبسڈی دے، وزیر خوراک پنجاب

حکومت سندھ آٹے پر سبسڈی دے، وزیر خوراک پنجاب

لاہور: پنجاب کے سینئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ بھی دیگر صوبوں کی طرح آٹے پر سبسڈی دے۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان سے آٹا سندھ میں اسمگل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ سندھ میں آٹے کا تھیلا ساڑھے گیارہ سو روپے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آٹے کا تھیلا ساڑھے 12 سو کا ہے۔

گندم: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب ہر گاڑی کو تو چیک نہیں کرسکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے عوام الناس سے پیل کی کہ وہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

پنجاب: آٹے کی زائد قیمت وصول کرنیوالے جیل جائیں گے،حکومتی فیصلہ

پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے گزشتہ دنوں گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے محکمہ خوراک کی سرحدوں پر چوکیاں قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سندھ حکومت کا گندم کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب سے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں لیکن عام آدمی کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں