پرائیویٹ اسکولز نے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان مسترد کردیا

اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان مسترد کردیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ 15 اگست سے ملک بھر میں نجی اسکولزکھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اگست سے اسکولز کھولے جائیں گے۔ حکومت کو ایس او پیز بھی دے دی ہیں۔ نجی اسکولز کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ،  ریسٹورنٹس، سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے اور میرج ہالز کو بھی 15 ستمبرسے کھول دیں گے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں باہر اور اندر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ہوٹلز بھی شادی کے فنکشن کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت پیر سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سینما، تھیٹرز اور پبلک پارکس کو 10اگست سے کھول دیا جائے گا۔ جمز اور کلب کو بھی 10اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ روڈ ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وٹی پارلرز اور مزاروں کو بھی کھولا جارہا ہے۔ مارکیٹوں پر وقت کی پابندی اور ہفتہ، اتوار کی چھٹی ختم کی جارہی ہے۔ تماشائیوں کے بغیر اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی بھی اجازت ہوگی۔ ریلوے اور ایئر لائن فری آپریٹ کرسکیں گے۔ ریلوےا ور ایئر لائن میں سیٹیں چھوڑنے کی بندش ستمبر کے آخر تک برقرار ہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ 14اگست کے لیے خصوصی احکامات جاری ہوں گے۔ محرم سے متعلق علمائے کرام کے ساتھ مل کر ایس اوپیز بنائی جاچکی ہیں۔ عوام کے تعاون سے صورتحال کنٹرول میں آئی۔ یکم اکتوبر سے مسافر جہازوں میں نارمل سفر کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں