73ویں یوم آزادی: پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے 73ویں یوم آزادی کےموقع پرکرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی آے کے مطابق جشن آزادی پیکج کے طور پرکراچی، اسلام آباد اورلاہورکےدرمیان کرائےمیں14 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سامان کی مدمیں بھی غیرمعمولی رعایت کااعلان کیاگیاہے۔ یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنےساتھ مفت لے جاسکیں گے۔ ا سکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک لاگورہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے ملتان، سکھر،گوادر سے یوم آزادی کے موقع پرفلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ملتان، سکھراور گوادرکوپروازوں کے ذریعےملک کےدیگر شہروں سےمنسلک کیاجائیگا۔

ترجمان پی آئی کے مطابق جشن آزادی پیکج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹناہے۔ ہرمشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے انتظامیہ  نے کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے  فی مسافر دینے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشدملک کے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اور غیرجانبدار تفتیش یقینی بنائیں، پالپا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق رقم میں اضافہ سی ای او پی آئی اے کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ مسافروں کے قانونی ورثا کو ایک کروڑ روپے فی مسافرانشورنس کی مدمیں اداکیےجائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بڑھائی گئی انشورنس کی رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے۔ اس سلسلےمیں ورثا کو خطوط ارسال کے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں پاکستان انٹرنیشل ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں  97  افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں