پارلیمنٹ: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قراردادیں منظور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماورائےعدالت قتل بند کرے، عالمی مبصرین کو رسائی دے، انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیاں روکی جائیں اور گرفتار کشمیری نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

ہم نیوز کے مطابق یہ مطالبات اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طورپرمنظور کی جانے والی قراردادوں میں کیے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار دادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طورپر منظور کیا گیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی جانے والی قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

مودی نے تکبر میں جو فیصلہ کیا اس کا نتیجہ کشمیر کی آزادی ہوگا، وزیراعظم عمران خان

قراردادوں میں کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت ہندو توا نظریے پرکاربند ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور بھارت یکطرفہ طور پرمقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔

کشمیری جدوجہد قانونی ہے، ہماری تدبیر مرحلہ وار ہے۔ منیر اکرم

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری بچوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارت روش پر کاربند رہا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادوں میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں