مودی کشمیر پہ قابض ہو چکا، وزیراعظم کہتے ہیں ارتغل دیکھو۔ شہباز شریف

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بہنوں، بھائیوں اور بزرگوں نے قربانی کی عظیم تاریخ رقم کی ہے لیکن ہمارے وزیر خارجہ نے تشہیر، تقریر اور ٹیلی فون کے سوا کچھ نہیں کیا۔

سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا خیر مقدم کرتا ہوں، وزیراعظم

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اس طرح کی خاموشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

انہوں نے نہایت جذباتی انداز میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرعالمی طاقتیں خاموش ہیں جب کہ اسلامی ممالک کی خاموشی اس مسئلے کو کمزور کر رہی ہے۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قوم کوکہتے ہیں کہ ارتغل ڈرامہ دیکھو۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ سید افتخار حسین ہمارے بہت پرانے دوست تھے۔ انہوں نے کہا کہ سید افتخار حسین کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔

پارلیمنٹ: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قراردادیں منظور

انہوں نے کہا کہ تقریر کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے بل کی کئی شقیں بہت اہم تھیں۔ انہوں نے کورونا وائرس سے وفات پانے والے پاکستانیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ کورونا وائرس سے جو لو گ بیمار ہیں اللہ پاک انہیں صحت عطا کرے۔

ہم نیوز کے مطابق میاں شہبازشریف نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق قراردادیں پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بزرگوں، بچوں اورخواتین کو شہید کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی خون سے سرخ ہو چکی ہے۔

کشمیری جدوجہد قانونی ہے، ہماری تدبیر مرحلہ وار ہے۔ منیر اکرم

ن لیگ کے مرکزی صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین لاک ڈاوَن کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوچھا جانا چاہیے کہ سید علی گیلانی کیوں مستعفیٰ ہوئے؟

ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اورایوان عظیم کشمیریوں کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوَں پر ظلم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ظلم و بربریت برداشت کررہے ہیں۔

کشمیر: امریکہ میں آگاہی مہم شروع، ٹیکسیوں پر آزادی کے بینرز

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ مودی کشمیر پر قابض ہو چکا ہے اور قابض بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں