بھارتی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کر لی

بھارتی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کر لی

فوٹو: فائل


ممبئی: بھارتی فنکاروں میں خود کشی کا رجحان بڑھنے لگا ہے،سشانت سنگھ راجپوت اور سمیر شرما کے بعد بھوجپوری اداکارہ انوپما پاٹھک نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ انوپما پاٹھک نے دو اگست کو ممبئی واقع اپنے کرایہ کے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سمیر شرما کی مبینہ طور پر خودکشی

خودکشی کرنے سے ایک روز قبل انوپما پھاٹک نے فیس بُک لائیو کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکتیں۔

ویڈیو میں انہوں نے خودکشی کرنے سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ انوپما پھاٹک نے خودکشی کے اسباب کے ساتھ لوگوں کے ذریعہ پریشان کیے جانےسے متعلق بھی ویڈیو میں گفتگو کی تھی تاہم اس ویڈیو میں کہیں بھی انہوں نے اپنے خودکشی کرنے کی بات نہیں کہی تھی۔

انوپما نے ویڈیو میں نصیحت کی تھی کہ ایسا انسان بنیں جس پر سب اعتماد کر سکیں مگر خود کبھی کسی پر اعتبار نہ کریں، کیونکہ لوگ بہت خودغرض ہوتے ہیں، انہیں اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہوتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ معاشی پریشانی کا شکار تھیں اور کینسر جیسے موذی مرض سے بھی جنگ لڑ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان بھارتی اداکار موہت باگھل کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے

بھارتی اداکاروں میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، قبل ازیں بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور سمیر شرما نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔

گزشتہ روز بھارتی ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، سمیر شرما نے مبینہ طور پر گھر میں پھندا لگا کر اپنی جان لی۔

سمیر شرما نے سیریل ‘یہ رشتے ہیں پیار کے‘ ، ‘کہانی گھر گھر کی’، ‘لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ‘اس پیار کو کیا نام دوں’، میں کام کیا تھام انہوں نے ہنسی تو پھنسی اور اتفاق جیسی ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا اس کے بعد اس نے حادثہ کے بارے میں سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

دو ماہ قبل 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔

سوشانت سنگھ کو کیریئر کے شروع میں ہی ’’سرفراز‘‘ کا کردار ملا جو ان کی شناخت ہے۔ یہاں تک کہ دھونی کا ٹائٹل رول کرنے کے باوجود فینز انھیں سرفراز کے نام سے پکارتے ہیں۔

سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں