حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،وزیراطلاعات اور مشیراحتساب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیصل آباد معاشی لحاظ سے بہت اہم حیثیت کا حامل ہے، کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کومراعات سے ترقی ملےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کیلئےاقدامات کر رہے ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئےہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزرا شبلی فراز، شفقت محمود اور حماد اظہر کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ


متعلقہ خبریں