یو اے ای: ڈیزل ٹینکر میں 750 کلو گرام نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


 ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں پولیس نے 750 کلو گرام نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ نسوار کو ایک ٹینکر میں چھپایا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں نسوار ممنوعہ تمباکو ہے جس کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔

ابوظبی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ نسوار کو ڈیزل منتقل کرنے والے ٹینکر میں چھپایا گیا تھا اور اس کو نسوار کی تجارت کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

ابو ظہبی پولیس کے کرمنل سیکیورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد سہیل الرشدی نے بتایا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

اس آپریشن میں ابوظبی پولیس کے کرائم ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ ابوظبی کے حکام نے حصہ لیا۔ کامیاب آپریشن پر حکام نے ابوظبی پولیس اور دیگر اداروں کو سراہا ہے۔


متعلقہ خبریں