سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500روپے کا اضافہ

سونا (gold)

کراچی: صرافہ بازار میں سونے کی قیمت سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے اضافے کے بعد  نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار169 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز  کراچی کے صرافہ بازار میں سونے  کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29ہزار 500روپے ہوگئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 685روپے کا اضافہ ہوا۔ 10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار25روپے ہوگئی۔

جب کہ دو روز قبل صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 4ہزار750روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28ہزار 750روپے ہوگئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزمارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار 72روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 10ہزار382روپے ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں