سرفراز سے جوتے کیوں پکڑوائے؟ شعیب اختر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی تصویر دیکھ کر مجھے اچھا نہیں لگا، آپ نے انہیں جوتے کیوں پکڑائے؟

ایک انٹرویو میں انہوں نے انگلینڈ پاکستان ٹیسٹ میچ کے دوران سرفرازکی جانب سے پانی اور جوتے لے کر آنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے کھلاڑی کو اگر اس طرح مثال بنانا ہے تو یہ زیادتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز نے چار سال پاکستان کی کپتانی کی، چیمپیئنز ٹرافی جتوائی اس کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بہت غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک وسیم اکرم کو اپنے لیے جوتے لاتے نہیں دیکھا اور وہ کیوں لائیں بلکہ میں ان کے لیے جوتے لے کر جاتا رہا ہوں۔

شعیب اختر نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سرفراز احمد کتنا کمزور کپتان تھا، اور مکی آرتھر نے اس سے کتنا فائدہ اٹھایا۔

سرفراز احمد واٹر بوائے کیوں بنے؟مصباح کا جواب

خیال رہے کہ گزشتہ روز سرفراز احمد کو واٹر بوائے بنانے پر  ردعمل دیتے ہوئےمصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ ایسی چیز ہے جس میں کسی قسم کی شرم نہیں ہونی چاہیے۔

مصباح کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹیم گیم ہے۔ جب ایسی صورتحال ہو کہ آپ کے باہر بیٹھے کھلاڑیوں نے باری باری جا کر پریکٹس بھی کرنی ہے تو ایسے میں جو بھی کھلاڑی دستیاب ہوگا وہی اپنے ساتھیوں کی مدد کرے گا۔


متعلقہ خبریں