وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب طلبی کا نوٹس جاری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں 12 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نجی ہوٹل کو ایل 2 لائسنس جاری کرنے سے متعلق بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرو اسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق طلبی کے کا نوٹس جاری ہوچکا ہے اور آج شام تک وزیراعلیٰ پنجاب کو موصول ہو جائے گا۔ عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز