کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ کا دورہ بھارت 2021 تک ملتوی

لندن: کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول تھیں۔

ای سی بی کے مطابق کورونا صورتحال کے باعث دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کا دورہ بھارت اگلے سال جنوری سے مارچ تک شیڈول کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو ملتوی کر دیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب اگلے سال اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا جبکہ 2022 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کن ممالک میں کھیلے جائیں گے اس حوالے سے بھی آئی سی سی نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا جبکہ 2021 میں ہونے والے وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے ہی ایشیا کرکٹ کپ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز