کمشنر کراچی کا سڑکوں، گلیوں سے تمام بل بورڈز، سائن بورڈز ہٹانے کا حکم

کراچی: کمشنر کراچی نے شہر میں سڑکوں اور گلیوں سے تمام بل بورڈز، سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ بارشوں کے پیش نظر جانی نقصان سے بچنےکے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

کراچی میں بارش: نالے اوورفلو، پانی گھروں میں داخل

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپل کی بارش شروع ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں برسانی نالے بھر گئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور محکمہ موسمیات نے رات تک تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا، جس کی وجہ سے شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش کے بعد اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں پل والی گلی میں نالہ اوور فلو ہوگیا اور گٹر کا گندا پانی سڑکوں پر آگیا۔ متعلقہ حکام ہیوی مشینری کے ذریعے کام میں مصروف ہیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ،ائیرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، ملیر، اسٹارگیٹ، سرجانی ٹاون، نارتھ ناظم آباد اور گلشن معمار میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس ،گڈاپ، نیپا ناگن چورنگی، آئی آئی چندریگرروڈ ، گلشن 13ڈی ، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال اور اطرف میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبہار میں بھی بادل برس پڑے۔

کراچی میں بارش  کے بعد کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام جواب دے گیا۔ کے الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس کی وجہ سے سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی اور نارتھ کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز