پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 634 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 82 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 84 ہزار 121 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 7 سو 91 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 390 ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 27 ہزار 89 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 549 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 635 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 884، اسلام آباد میں 15 ہزار 241، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 134، گلگت بلتستان دو ہزار 321 اور پنجاب میں 94 ہزار 360 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹرانتھونی فاؤچی پر کورونا وائرس تیار کرنے کا الزام

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 169، سندھ میں 2 ہزار 262، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 230، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 334 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحت یاب مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں