دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 98 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ 29 ہزار 586 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 408 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 27 لاکھ 21 ہزار 186 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 70 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 30 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ  543 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے اور 43 ہزار 453 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 82 ہزار 347 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 854 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 53 ہزار 188 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا برازیل کے شہریوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 75 ہزار 902 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 52 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 10 ہزار 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 503 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 763 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں