لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل، اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج


لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کے گھر میں ان پر حملہ کیا گیا۔ شاہد حفیظ کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔

پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حفیظ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی خالد حفیظ کی مدعیت میں مقتول کی اہلیہ شہلا کے خلاف درج کر لیا گیا۔

خالد حفیظ نے مؤقف اختیار کیا کہ بھائی کی دوسری شادی کے باعث میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا جبکہ وقوعہ سے کچھ دیر قبل بھی کام والی نے بتایا کہ بھائی اور بھابھی کی لڑائی ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتے لاہور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کر دیا تھا۔

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر احمد علی چھٹہ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے تھے۔

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر احمد علی چھٹہ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پروفیسر احمد علی چھٹہ کو سر میں گولی ماری گئی وہ فارم ہاؤس پر قربانی کے جانور دیکھنے جا رہے تھے کہ ملتان روڈ پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں