وزیراعظم عمران خان سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ملاقات

لاہور، وزیراعظم عمران خان سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی دو سالہ کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران متعدد منصوبے مکمل ہوئے جب کہ ای ٹرانسفر پالیسی، انصاف آفٹر نون اسکول پروگرام منصوبوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

عمران خان کو بتایا گیا کہ انصاف پرائمری اسکول پروگرام، انصاف موبائل اسکول پروگرام بھی منصوبوں کا حصہ ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں کرپشن اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے گئے، ٹیکنالوجی کا استعمال بدعنوانی کے عنصر کا خاتمہ کرتا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ارکان قومی اسمبلی سےملاقات کی اندرونی کہانی

جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت پیٹرولیم کو صوبوں سے مشاورت کے بعد آرڈیننس پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق چشمہ بیراج کا لوورپورشن کا کنٹرول حوالے کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواست پر غور کیا گیا۔
مشترکہ مفادات کونسل نے پنجاب حکومت کی تجویز پر کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں اسرا کے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ کمیٹی چشمہ بیراج کے لوور پورشن کا کنٹرول پنجاب حکومت کو دینے کے معاملے کو حتمی شکل دے گی۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: ایئرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سی ای او رہیں گے

جاری اعلامیہ کے مطابق سی سی آئی نے نیشنل ایجوکیشن کمیشن اور ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ بیسک کمیونٹی اسکول کے مستقبل میں کردار کا جائزہ لیا۔ کونسل کی وزارت تعلیم سے معاملات صوبوں کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں