اسلام آباد: پوش علاقے میں قائم گھر پر بندر کا ڈیرہ

اسلام آباد: پوش علاقے میں قائم گھر پر بندر کا ڈیرہ

اسلام آباد: شہر اقتدار کے پوش سیکٹر ایف ٹین فور میں بندر نے شہری کے گھر میں ڈیرہ ڈال لیا ہے۔

شہری آفتاب نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ سے بندر پکڑنے کی درخواست کر دی ہے۔

شہری آفتاب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تین مہینوں سے بندر مسلسل گھر میں آرہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں حملہ نہ کردے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے نایاب نسل کا تیندوا نیچے اتر آیا

بندر کی گھر میں گھومنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر گاڑی سے کھیلتا  اور دیوار پر بیٹھا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایک نایاب نسل کے تیندوے کی تصویر سامنے آئی تھی جسے 5 مئی کی صبح 5 بجے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ٹریل فائیو پر دیکھا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوا ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کیمرے پر نظر آیا۔ خطرناک نسل کا تیندوا ٹریل فائیو پارکنگ سے صرف 500 میٹر دور تک آ پہنچا تھا۔

تیندوے کی تصویر محکمہ وائلڈ لائف کے بجائے ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: چترال: پہاڑی بلی کی مارخور شکار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

قبل ازیں سیاحتی مرکز گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی اور مکمل لاک ڈاون کے بعد جنگل کے تیندوے سڑکوں اور آبادیوں میں نکل آئے تھے۔

نتھیا گلی کے قریب ایک شہری دیر تک ایک تیندوے کی ویڈیو عکس بندی کرتا رہا اور تیندوا لب سڑک سیفٹی بلاک پردیر تک اٹھکیلیاں کرتا رہا۔

شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں تیندوے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں اور عوام نے اس پر اپنی مختلف آرا شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوائن جانسن کا بیٹی کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو وائرل

گلیات میں پائے جانے والے تیندوے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے قریبی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ مقامی لوگوں کے پالتو مویشیوں کو نشانہ بنانے ہیں جبکہ گلیات میں یہ خونخوار تیندوے کئی انسانی جانوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں