صوبائی حکومت 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کی 520 تقریبات منعقد ہوں گی، صوبائی حکومت 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹائیگر فورس ٹیم کی تشکیل اور تقریبات پر حتمی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم ٹائیگرز فورس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

اجلاس میں موجود وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان صوبائی حکومت کی مدد کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی رضا کاروں کا حوصلہ بڑھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ میں یوم ٹائیگر فورس کی تقریب میں شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں