پھل فروشوں، میڈیکل سٹورز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی


لاہور: ہائی کورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل اسٹورز،پرچون کی دکان اور فارمیسیز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے ایل ڈی اے کے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف قواعد وضوابط کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئےدو ہفتے کا نوٹس دیا جائے۔

نوٹس کے بعد عملدرآمد نہ  کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

اس سے قبل سندھ کابینہ نے 2018 میں فیصلہ کیا تھا کہ صوبے میں پولی تھین اور پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی جس کا آغاز سکھر سے ہو گا۔

سکھر کے بعد اس پابندی کو حیدر آباد، کراچی، میر پور اور لاڑکانہ میں نافذ کیا جانا تھا۔


متعلقہ خبریں