حکومت نے 2 سال میں معیشت کو تباہ کردیا، احسن اقبال


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کوکارکردگی دکھانے کا موقع دیا۔ اپوزیشن نےان کی طرح دھرنے نہیں دیے لیکن حکومت نے 2 سال میں معیشت کوتباہ کردیا۔

لاہور میں پریس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں ریکارڈ قرضے لیے گئے۔ اتنا قرض لینے کے باوجود ایک منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ حکومت لوگوں کوبیوقوف نہ بنائے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے کے لیے صرف 6ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یونیورسٹیز کیلئے 10ارب روپے نہیں تو5ہزار ارب روپے کہاں سے آئے؟

مزید پڑھیں: نیب نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو طلب کر لیا

احسن اقبال نے کہا کہ بتایا جائے 5 ہزار ارب روپے کا راوی پراجیکٹ کیسے پورا کریں گے؟ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا عذاب آچکا ہے۔ حکومت عوام کو دکھانے کے لیے ہوائی قلعے بنارہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا نام لے کر ملک پر کالا قانون قائم کیا جارہا ہے۔ آج پاکستان کی تاریخ میں کاروبار شٹ ڈاوَن ہورہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بھی اکنامک زون نہیں بنا سکی۔ حکومت نے سی پیک کو سست کردیا۔ عمران خان کو کسی نے نہیں روکا، 2 سال آپ کو بہت سازگار ماحول ملا۔ عمران خان آپ مان لیں کے آپ کے پاس کوئی ٹیم اور نہ کوئی ٹیم ورک تھا۔ عمراان خان نے اس قوم سے تمام جھوٹے وعدے کیے۔


متعلقہ خبریں