جنوبی بلوچستان میں سی پیک منصوبوں پر پیشرفت جاری

فوٹو: فائل


کوئٹہ :جنوبی بلوچستان میں سی پیک منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔

اس ضمن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ خضدارتابسما 110 کلومیٹرشاہراہ کی تعمیرجاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این 30 شاہراہ کی تعمیر کا کام اکتوبر 2019 میں شروع ہوا اور اس پر 19 ارب روپے لاگت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر 20 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اس منصوبےکی تکمیل سے گوادر تک رسائی آسان ہو گی۔

سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ سی پیک منصوبے کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں