مصر کے ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں


قائرہ: مصر کے ایک ریسٹورنٹ میں لاک ڈاؤن کے بعد روبوٹ ویٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے روبوٹ ویٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان دوست روبوٹ نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہک کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ صارفین کا آرڈر کیا گیا کھانا و مشروبات اُنکی ٹیبل تک پہنچاتے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے ریسٹورنٹ کے اس اقدام کو بیحد سراہا جا رہا ہے۔

روس: سرکاری دفتر میں انسان نما روبوٹ ذمہ داریاں سر انجام دینے لگا

یاد رہے کہ  گزشتہ دنوں روس کے شہر پرم کے سرکاری دفتر میں انسان نما ربورٹ کو بطور خاتون کلرک بھرتی کیا گیا ہے جس کا کام جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں کا ڈیٹا، کرمنل ریکارڈ کی مکمل جانچ اور دستاویز کی تصدیق کا کام اس روبوٹ کلرک کے ذمہ ہے جس سے درخواست کنندگان اپنی مطلوبہ شعبے سے متعلق کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہیں جو کہ قانونی امور کے لیے طلب کیے جاتے ہیں۔

بدلتی ٹیکنالوجی کے سبب آئند 15 سال کے بعد کا نہیں سوچ سکتے، فواد چوہدری

روبوٹ کو ایک روسی خاتون کی دی گئی ہے جبکہ اسے ڈیزائن کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ منصوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں خواتین کے چہروں کو پرکھنے کے بعد اس روبوٹ کو اوسط روسی خاتون جیسا بنایا گیا ہے۔

یہ روبوٹ لوگوں سے سوالات پوچھتا ہے اور اسے اسکینر اور پرنٹر سے منسلک کیا گیا ہے جب کہ اسے حساس دستاویز تک رسائی بھی حاصل ہے جیسے حقیقی معنوں میں ایک سرکاری کلرک کو حاصل ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں