وزیراعظم کی عوام سے کل شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام اپیل کی ہے کہ وہ کل شجرکاری مہم  میں بھر پور شرکت کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت کل پورے پاکستان میں درخت لگائے جائیں گے۔ ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ہدف مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل سے تاریخی شجر کاری مہم شروع کررہے ہیں. شجرکاری مہم کےلیے کل سب میرے ساتھ ہوں گے. خوا ہش ہے ہر کوئی شجرکاری مہم میں میرے ساتھ شامل ہوں.

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کل کہ خیبرسے کراچی تک پودے لگائےجائیں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملک امین اسلم نے کہا کہ شجرکاری مہم میں ٹائیگرفورس کے رضاکارشرکت کریں گ۔ کل ایک روزمیں زیادہ سےزیادہ پودےلگانےکاریکارڈبنائیں گے۔

معاون خصوصی امین اسلم نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی مہم میں حصہ لیں گے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں 5 ویں نمبرپرہے۔


متعلقہ خبریں