خیبرپختونخوا: سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی شعبے کھولنے کا اعلان


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی شعبے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیہ  کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے تحت 7 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

محکمہ سیاحت کھیل خیبرپختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کھیلوں کا شعبہ 10 اگست سے کھلے گا۔ شعبہ کھیل میں باکسنگ، کبڈی،رگبی، ریسلنگ تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سیاحت اورکھیل کے شعبوں میں ایس او پیز پر عمل درامد لازمی ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سیاحوں کو ماسک کے بغیر سیاحتی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں صوبوں کو سیاحت کے لیے گائیڈ لائنزمرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا ادارہ بند، ملازمین فارغ

این سی او سی اجلاس نے کہا کہ پابندیاں ہٹانے کے بعد تمام سیاحتی مقامات پرایس اوپیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ماسک کے بغیر سیاحت کی اجازت نہ دی جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر حکومتوں کو ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ  دیگر صوبے بھی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد کو محددود کریں۔ آئندہ 3 ہفتے تک سیاحتی مقامات اورہوائی اڈوں کی نگرانی کی جائے گی۔ آئندہ 3 ہفتے میں ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی رفتار کو بڑھایا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سیاحت کے لیے تفصیلی ایس اوپیز پہلے سے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔ ٹورسٹ مینجمنٹ کے لیے وزارت صحت خصوصی ہدایات جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ 8 اگست سے سیاحتی مقمات جبکہ 10 اگست سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ،  ریسٹورنٹس، سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں