پنجاب حکومت کا ‘ویمن آن وہیل’ منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا


لاہور: پنجاب حکومت کا ‘ویمن آن وہیل’ منصوبہ کم درخواستوں کے باعث کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے ‘ویمن آن وہیل’ منصوبے کا آغاز کیا تھا۔

‘ویمن آن وہیل’ منصوبے کے تحت پنجاب بھر کی خواتین کو تین ہزار موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے نمائندے شفیق شریف کے مطابق اس منصوبے کے تحت 3500 خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دی گئی۔

تاہم موٹر سائیکل لینے کے لئے صرف سات سو درخواستیں ہی موصول ہو سکیں۔ جس میں سے ڈھائی سو خواتین کو اگلے ماہ اسکوٹیز دی جائیں گی۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے میں درخواستوں کی تعداد بہت کم ہے۔ جس کے باعث منصوبے کو بجٹ کے بعد تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

‘ویمن آن وہیل’ کا مقصد خواتین کے لئے آمدورفت کو آسان بنانا اورمعاشرے میں صنفی مساوات کا احساس پیدا کرنا ہے۔

تاہم حکومت اور عوام کی ایسے منصوبوں میں عدم دلچسپی سے جنسی مساوات کے دعوں پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔


متعلقہ خبریں