آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس نے پھر ٹاپ10میں جگہ بنالی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گیندبازوں کی جاری کردہ درجہ بندی کی فہرست میں قومی ٹیم کے مایہ ناز گیند باز محمد عباس ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

باولنگ رینکنگ میں محمد عباس 13ویں سے 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد جاری کی گئی رینکنگ میں آسٹریلوی بالرجوش ہیزلووڈ بھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔

گیندبازی کے شعبے میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز ہیں جب کہ دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کا ہے۔ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹیورٹ بورڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

چوتھے پر نیوزی لینڈ کے ٹائم ساؤتھی اور پانچویں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ہیں۔ چھٹا نمبر ساؤتھ افریقہ کے کیگیسو روبیکا اور ساتویں پر آسٹریلیا کے مائیکل اسٹارک ہیں۔ بالنگ میں آٹھواں نمبر بھارت کے جسپریت بومرا اور نویں پر ٹرینٹ بولٹ ہیں۔

بلے بازوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیون سمیتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس لبسچیگن،  کین ولیم سن اور ڈیوڈ وارنر بالتریت تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ساتواں نمبر انگلینڈ کے بین اسٹوک کا ہے۔ آٹھواں نمبر بھارتی کھلاڑی چتیشور پجارا کا ہے۔ نویں نمبر پر انگلینڈ کے جوئے روٹ اور دسویں پر بھارتی بلے باز اجنکیا رہانے براجمان ہیں۔

آل راونڈرز رینکنگ میں کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔ یاسر شاہ کی آل راونڈرز رینکنگ میں انیسویں پوزیشن۔


متعلقہ خبریں