خیبر پختونخوا میں تمام شعبہ جات کھولنے کا اعلامیہ جاری

خیبر پختونخوا کے عجائب گھر اور ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا میں تمام شعبہ جات کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام شعبہ جات کل سے کھول دئے جائیں گے تاہم شادی ہالز اور تعلیمی اداروں پر بندش بدستور برقرار رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام تر ٹرانسپورٹ بھی کل سے کھول دیئے جائیں گے جب کہ مذہبی اجتماعات کے انعقاد کیلئے متعلقہ ضلع انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔

اس کے علاوہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ رہنما اصول کو مرتب کرنے اور اس پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی،خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ تمام تر شعبہ جات،این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں کھولے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں