پودے اکھاڑنے کا واقعہ، وزیراعلی خیبر پختونخوا کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم


خیبر : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع خیبر میں شجر کاری مہم کے پودے اکھاڑنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔

قبائلی ضلع خیبر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شجر کاری تقریب کے بعد علاقہ مکینوں نے پودوں پر دھاوا بول دیا اور سیکڑوں نئے لگائے گئے  پودے  اکھاڑ دیے۔

ضلعی انتظامیہ خیبر کے مطابق اراضی پر دو قبائل کا تنازعہ چل رہا تھا جس میں ایک قبیلے نے ضلعی انتظامیہ کو اجازت دی تھی اور دوسرے نے انکار کر کے شجر کاری مہم کے پودوں پر دھاوا بول دیا۔

واقعہ کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں