بلوچستان: بارشوں کے باعث آٹھ افراد جاں بحق 17 زخمی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

دادو میں بارش کے بعد کئی دیہات زیر آب، آرمی کی ٹیمیں پہنچ گئیں

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں 278 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے 15 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں جب کہ 300 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 16سال بعد اب ندی اوورفلو ہوگئی ہے جب کہ این 65 کوئٹہ میں جیکب آباد شاہراہ پر پل ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں کی شدت کی وجہ سے میرانی اور شادی ڈیم کے اسپل ویز کھولنے پڑے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔

کراچی میں بارش: نالے اوورفلو، پانی گھروں میں داخل

ہم نیوز کے مطابق لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے لیے 35 کرورڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچستان کے لیے سروسز فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوسٹل ہائی وے پر پڑنے والے شگاف کو ختم کرکے ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق سبی کوہلو روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث مال مویشیوں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کراچی میں بارش: مختلف علاقوں میں پانی جمع، کورنگی کازوے ٹریفک کیلئے بند

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے لہذا لوگ محتاط رہیں۔


متعلقہ خبریں