سندھ: کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق، 303 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849 ہو گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق سندھ میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 272 ہو گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 370 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 پنجاب میں کورونا کے 137 نئے کیسز رپورٹ، مزید 3 افراد جاں بحق

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صحت کے امور سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری صحت نے کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ این سی سی میں اسکول اور شادی ہالز 15 ستمبر سے کھولنے کی عارضی تاریخ دی ہے۔ ہم اسکولز، ریسٹورنٹس، درگاہیں اور کاروباری سرگرمیاں کھولیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر صورتحال اچھی ہوگی تو سب سروسز کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ ہم جو بھی سروسز کھولیں گے وہ ایس او پیز کے تحت ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں 14 اگست کو مزار قائد پر اسکولز کے بچوں کو نہ بلائیں۔ گورنر سےدرخواست کروں گا کہ ہم دونوں مزار پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائیں۔


متعلقہ خبریں