شیخ رشید: بلوچستان کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے بلوچستان کی سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لانے کے لیے خصوصی اعلان کردیا ہے۔

بلوچستان: بارشوں کے باعث آٹھ افراد جاں بحق 17 زخمی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسافروں کو لانے کے لیے پیر سے اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اسپیشل ٹرین کوئٹہ اور سبی کے درمیان چلائی جائے گی۔

مون سون: اندرون سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کچھ دیر قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچستان کے لیے سروسز فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث آٹھ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوچکے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے صوبے کے 15 اضلاع شدید متاثرہوئے ہیں اور 300 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں