اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام


اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جعلی دستاویز ات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اورجعل سازی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد، کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سیالکوٹ کے رہائشی مسافر محمد بلاول کا ویزہ جب چیک کیا تو وہ جعلی نکلا۔

ذرائع کے مطابق مسافر محمد بلاول پرواز ای کے – 781 کے ذریعے کینیڈا جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سیالکوٹ کے رہائشی مسافر محمد بلاول سے پوچھ گوچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس نے ایجنٹ سے ویزہ خریدا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

محمد بلاول کے مطابق اس نے ایجنٹ کو کینیڈا کے ویزے کی خاطر 35 لاکھ روپے کی خطیر رقم ادا کی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد بلاول کی نشاندہی پر جعلی ویزہ فروخت کرنے والے ایجنٹ کو بھی ایف آئی اے امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مسافر اور ایجنٹ دونوں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام گرفتار ملزمان نے مزید تفتیش کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں