اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پناہ گاہوں کو معیاری بنانے سے متعلق اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،عثمان ڈار اور ایم ڈی بیت المال نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس رضاکاروں کی جانب سے پناہ گاہوں کے دورے پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار بتدریج دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا۔

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری


متعلقہ خبریں